Rohani Wazaif

Rohani Ilaj In Urdu

Quran Pak main Rohani ilaj in urdu k Zariay Insan ki Zandgi k har masail k Hal majood hay.Hazur SAW ap ny farma dia hay k Quran Pak Insan ki zandgi Guzarany k liay Behtareen Namona hay. Wazaif in urdu for hajat Maksad k liay ho Sakty hain jasy Nokari k liay Rohani Wazaif, Shadi k liay Qurani wazaif, har kisam ki Bemari k liay Rohani Wazaif aur deegar.Qurani Wazaif sy Quran Pak main hum sub k liay shifa hay.Quran Pak har kisam k hal k sath majood hay.Har Kisam k rohani wazaif in urdu k liay Rabta karain.

Rohani Scholar Sabeel Shah
0321-4500366
0302-6669788

Rohani Ilaj in Urdu | Rohani Wazaif Ki Karamaat

ہر قسم کے غم اور فکر کا خاتمہ

یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سےمکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز عشاء اول درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھےاس کے بعد تین سو بار : اِنَّمَا اَشۡکُوۡ بَثِّیۡ وَحُزۡنِیۡ اِلَی اللہِ ؕ (سورۂ یوسف آیت ۸۶)آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالٰی سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کےفکر کو دور کرنے کیلیۓ دعا مانگے۔ انشاء اللہ تعالٰی تمام غم و فکر دور ہو جائیں گے اور دل ہر وقت خوش رہے گا

ہچکی اور ہر قسم کا تحفظ کیلئے

۳،۳ مرتبہ یہ پڑھے تو اسے کوئی بھی چیز نقصان یا ضرر نہ پہنچاۓ گی ۔(انشاء اللہ)ایک اور حدیث میں ہے کہ اچانک کوئی تکلیف نہ آۓ گی ۔(انشاءاللہ)

بِسۡمِ اللہِ الَّذِیۡ لَا یَضُرُّ مَعَ اِسۡمِہٖ شَیۡءٌ فَیۡ الۡاَرۡضِ وَلَا فِیۡ السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ ۔(ترمزی)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کھایا پیا کرو تو یہ دعا پڑھ لیا کرو ،تمھیں کوئی بیماری (سوکھا پن ،خوراک نہ لگنا)نہ ہو گی۔اگر چہ کھانے میں زہر ہی کیوں نہ ملا ہو ۔(تحفۃ الحبیب فی ما ذاد علی الترغیب ،میں مندرجہ بالا دعا کے آخر میں فِیۡ السَّمَآءِ کے بعد وَھُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ کی جگہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوۡمُ ہے )حضرت ابو ھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح و شام یہ دعا پڑھے گا اسے کوئی چیز بھی نقصان یا ضرر نہ پہنچاۓ گی ۔ (انشاء اللہ) (مشکوۃ)

ہچکی کیلیۓتین مرتبہ اَعُوۡذُ بِاللہ پوری پڑھنے سے ہچکی رک جاتی ہے ۔ آذمودہ ہے۔

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کیلیۓ

حضرت شیخ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ درود شریف مٹھائی پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلا دی جاۓ تو ان کے دل صاف ہو جائیں گے ۔اور ان کی محبت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔درود شریف سے پہلے یہ آیت کریمہ ۳۰ بار پڑھیں 
۔لَقَدۡ جَاءَکُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُوۡمِنِیۡنَ رَؤُفٌ الرَّحِیۡم ؕ پھر اس درود شریف کو ۱۰۰ مرتبہ پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَاَصۡحَابِہٖ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرۡضٰی۔

مرگی کا دورہ دور کرنا

اگر خدا نخواستہ کسی کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس دورہ سے خلاصی کیلیۓ مندرجہ ذیل کلمات باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں(مریض کےجسم پر پھونک ماریں)اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالٰی دورہ ختم ہو گا اور صحیح حالت میں آ جاۓ گا ۔وہ کلمات یہ ہیں۔ بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم۔ الٓمٓصٓ ؕطٰسٓمٓ ؕ کٓھٰیٰعٓصٓ ؕ یٰسٓ ؕ وَالۡقُرۡآنِ الۡحَکِیۡمِ ؕ حٰمٓ ؕ عٓسٓقٓ ؕ نٓ وَالۡقَلَمِ وَمَا یَسۡطُرُوۡنَ ؕ

مرد کا عورت پر قادر ہونا اور حمل کا ٹھہرنا

اگر کوئی مرد شرم کی وجہ سے یا کسی مرض کے سبب عورت پر قادر نہ ہو تو اس کیلیۓ دو انڈے لے اور دونوں کو دھو کر ابال لے اور

ایک انڈے پر باوضو روشنائی سے لکھے۔ 
 
وَالسَّمَاءَ بَنَیۡنٰھَا بِاَیۡدٍ وَّ اِنَّ لَمُوۡسِعُوۡنَ ؕ(سورۂ ذاریات۴۷) اور یہ انڈا مرد رات کو کھا لے  
وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰھَا فَنِعۡمَ الۡمَاھِدُوۡنَ ؕ (سورۂ ذاریات ۴۸) اور یہ انڈا عورت کو دے کہ رات کو کھا لے اس کے بعد ہمبستری کریں انشاء اللہ حمل قائم ہو گا اور اولاد ہو گی۔
 
مردانہ طاقت کیلیۓ
 
چلاس کے ایک حکیم بابا کا نسخہ ہے ۔بالنگو آدھی چمچی ایک پاؤ دودھ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔ :آزمودہ:
 

گھریلوں جگھڑوں سے یقینی نجات

جب مشکلات،گھریلو ناچاقیاں روزانہ کے گھریلو جگھڑے آپ کو مایوس کر دیں تو اس پریشانی کے عالم میں اس دعا کو پڑھیں اللہ اپنے حکم سے اس پریشانی کو دور
کر دے گا۔ 
 
وَقَالُواالۡحَمۡدُلِلّٰہِ االَّذِیۡ اَذۡھَبَ عَنَّاالۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُ۔(سورۂ فاطر۔پارہ نمبر ۲۲ آیت نمبر ۳۴) 
 
ترجمہ:سب تعریف اللہ کیلیۓ ہی ہے جس نے غم کو ہم سے دور کیا بے شک ہمارا رب البتہ بخشنے والا قدر دان ہے۔